امریکا یوکرین کو ایک کروڑ 85 ارب ڈالرز اضافی امداد فراہم کرے گا، انٹونی بلنکن

امریکا :امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا، یوکرین کو ایک ارب 85 کروڑ ڈالرکی اضافی امداد فراہم کرے گا۔امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم دے رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی امداد میں ایک ارب ڈالر کی امداد پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی مد میں جبکہ 85 کروڑ ڈالر سیکورٹی امداد کی مد میں دیے جائیں گے۔دوسری جانب روس نے امریکی پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم یوکرین کو دینے پر پیٹریاٹ سسٹم کو ترجیحاً نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے