نااہل اور بے بس شیخ رشید کو بلوچستان بھیجنا مضحکہ خیز ہے، نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ بلوچستان میں کان کنوں کے قتل کیخلاف تاحال دھرنا جاری ہے، دھرنے اور مطالبے کے باوجود وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان نہ جانا انتہائی قابل مذمت افسوسناک ہے۔
نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور بے بس شیخ رشید کو بلوچستان بھیجنا مضحکہ خیز ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اسی دن بلوچستان جاکر ورثاء کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیے تھا وزیر داخلہ شیخ رشید وزیر اعظم کے طیارے پر کوئٹہ روانہ
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ان افسوسناک واقعات کے بعد وزیراعظم کابینہ سمیت دھرنے میں پہنچے تھےمظاہرین کا مچھ واقعے میں جاں بحق کان کنوں کی تدفین سے انکار
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ بلوچستان میں کان کنوں کے قتل کیخلاف تاحال دھرنا جاری ہے، دھرنے اور مطالبے کے باوجود وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان نہ جانا انتہائی قابل مذمت افسوسناک ہے۔
نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور بے بس شیخ رشید کو بلوچستان بھیجنا مضحکہ خیز ہےاُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اسی دن بلوچستان جاکر ورثاء کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیے تھا۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی وزیراعظم ترجمانوں کو اپوزیشن کے مقابلے کا ٹاسک سونپنے میں مصروف ہیں۔
نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان ورثاء کے زخموں پر مرہم رکھے