گورنر سندھ کامران کان ٹیسوی کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطہ،صوبائی ہم آہنگی، بین الصوبائی رابطے میں اضافہ پر تبادلہ خیال

کراچی /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گور نر سندھ کامران کان ٹیسوی کا وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ،صوبائی ہم آہنگی، بین الصوبائی رابطے میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو گور نر سندھ کامران کان ٹیسوی وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پولیو مہم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور ایکشن لے رہے ہیں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے