پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی تعیناتی محب وطن پاکستانی قوم کیلئے باعث مسرت ہے، ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 17ویں آرمی چیف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی تعیناتی محب وطن پاکستانی قوم کیلئے باعث مسرت ہے۔ جبکہ جنرل عاصم منیر کو دینا کی بہترین اور بہادر فوج کی کمان کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو کہ میرے لیے اورپوری قوم کیلئے باعث افتخار ہے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اللہ تعالی وطن عزیز کو سیاسی، معاشی، عسکری اور دیگر تمام میدانوں میں کامیابی عطا فرمائے۔اوراس امید کا اظہار کیا کہ نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت سر انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے