عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان پر ایم پی اے عزیزاللہ گران نے اپنا استعفیٰ دیدیا

پشاور : عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان پر ایک اور استعفیٰ آگیا۔ ایم پی اے عزیزاللہ گران نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو ارسال کر دیا۔ عزیز اللہ گران پی کے 4 سے منتخب ہوئے تھا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان پر ایک اور استعفیٰ آگیا۔ایم پی اے عزیزاللہ گران نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو ارسال کر دیا۔ عزیز اللہ گران پی کے 4 سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری سیٹ عمران خان کی امانت تھی جس کو واپس کر رہا ہوں ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے