ہماری بہترین کارکردگی کی بدولت عوام جوق درجوق ہماری پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں ، حاجی نورمحمد دمڑ

زیارت (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی زیارت کے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ زیارت کلی کان وام میں جمعیت علما اسلام کے نائب امیر حاجی انور،سیکرٹری اطلاعات میر اللہ،عجب خان،حافظ عبداللہ خان،صدام حسین،نور زمان،روزی خان،اپنے خاندانوں سمت جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ کے قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑنے نئے شامل ہونے والوں کو بی اے پی میں شمولیت پر ویلکم کہا اور اْن کا شکریہ بھی ادا کیا۔سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں ہماری بہترین کارکردگی کی وجہ سے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کررہے ہیں اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائے ہیں ہماری بہترین کارکردگی کی بدولت عوام جوق در جوق ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے حلقے عوام کے مسائل کا احساس ہے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری سیاست کا محور ہے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اجتماعی نوعیت کے منصوبے تکمیل تک پہنچائے ہیں عوام مطمئن رہیں ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے عوام سرمایہ ہیں عوام ہمارے ساتھ ہے اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے انہوں نے کہا ہماری جدوجہد کا مقصد علاقے کی ترقی ہے جس کو ہر حال میں جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کے مخالفین بھی ہمارے ترقیاتی منصوبوں کے گن گا رہے ہیں انشاء اللہ جلد مزید سینکڑوں آ فراد شمولیت کریں گے بلوچستان عوامی پارٹی اعلی کارکردگی کی بنیاد پر پورے بلوچستان سے پھر کلین سوئپ کرے گی اورانے والی حکومت پھر بلوچستان میں بے اے پی کی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے