کراچی(ڈیلی گرین گوادر) نوابزادہ میر شاہجہان زہری کے انتقال کی افسوس ناک خبر نے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب کو غمزدہ کردیا ہے۔مرحوم میر شاہجہان زہری، چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری اور نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے بھانجے، میر منظور احمد زہری کے فرزند اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے کزن تھے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز بدھ، بعد از نمازِ ظہر سلطان مسجد، ڈیفنس، کراچی میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا سلسلہ بھی ڈیفنس، کراچی میں ہوگا۔
نوابزادہ میر شاہجہان زہری بقضائے الٰہی انتقال کرگئے

