اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ عوامی اتحادجمعیت علماء اسلام،بھوتانی گروپ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کے مشترکہ قیادت میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور نئے آرمی چیف عاصم منیر کی تعیناتی کی خوشی میں اوتھل میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی میں پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی قومی شاہراہ سے ہوتی ہوئی مختلف رابطہ سڑکوں کا گشت کرتے ہوئے جمن شاہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے ہماری سالمیت میں پاک فوج کا لاثانی کردار ہے۔ ان کی بدولت ہمارے ازلی دشمن کو ہمت ہی نہیں کہ کوئی ہمیں میلی آنکھ سے دیکھے انہوں نے کہا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ہندو اقلیتی برادری ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ریلی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و ممتاز قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پاک فوج ہمہ وقت چوکس ہے اور پاکستان میں آنے والی قدرتی آفات میں فوری طوری پر عوام کی مدد کو پہنچ جاتی ہے سرحدوں پر پاک فوج کی موجودگی کے سبب قوم سکون کی نیند سورہی ہے پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے ہماری مسلح افواج کو اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکے مزموم عزائم خاک میں ملادیں گے۔ وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران لسبیلہ میں پاک فوج کے شہداء کو ہم خراج عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہیں۔ ریلی سے بھوتانی گروپ کے سینئر رہنما پیر مجید شاہ جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور خومختاری میں بھی پاک فوج نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاک فوج کے ساتھ ہیں کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرینگے ہماری جان بھی اپنی بہادر پاک فوج پر قربان ہیں جو ملک دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک پاکستان کی بہتر حفاظت کررہی ہیں مسلح افواج کی
افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے ، شام لعل لاسی

ٹیگز:
شام لعل لاسی
