لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ معیاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے ترقی میں مدد ملے گی اور لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم ہوں گی پینے کے صاف پانی،تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولت ہر گھر کے ہرفرد کی ضرورت اور ان کا حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویڑنل آ فسران کے ساتھ منعقدہ پراگریس ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عبدالوہاب ناصر،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل یحییٰ خان کاکڑ،ایکسین کیسکو کفایت اللہ شاہ، ڈویڑنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعتبار خان، ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالصمد،ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس تاج محمد کاکڑ، ڈویڑنل ڈائریکٹر زراعت توسیعی محمد کامران،ایس ای بی اینڈ آ ر روڈز عزیز اللہ کاسی، کنزرویٹر جنگلات امین اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز عبدالسلام ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فرمان بصیر ایکسین پی ایچ ای محمد علی اور دیگر آ فسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے مزید کہا کہ سڑکیں کسی بھی علاقے کی ترقی میں اہم ہیں اچھے روڈز ترقی کی علامت ہیں روڈز نہ ہوں تو لوگ تکلیف میں ہوں گے انہوں نے کہاکہ جنگلات کی کٹائی بہت نقصان دہ ہے جس سے موسم پر بریاثرات پڑتے ہیں کٹائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے ڈویڑنل ڈائریکٹر زراعت توسیعی محمد کامران نے بتایا کہ لورالائی ڈویڑن میں کل 25100 زمیندار رجسٹرڈ ہیں 9000 زمیندار وں میں 19600 تھیلے گندم بیج مفت تقسیم کئے ہیں ہر ماہ زمیندار اور ایڈ فرٹیلائزر ڈیلرز کا میٹنگ ہوتا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز نے کہا کہ لورالائی ڈویڑن میں تین مائنز چیک پوسٹ ہیں دکی چیک پوسٹ 19 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹینڈر ہوا چمالنگ سے رواں ماہ 35 لاکھ رائلٹی فی ٹن 130 روپے کے حساب سے جمع ہوا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ لورالائی ڈویڑن میں 1200 خصوصی افراد کی رجسٹریشن ہوا ہے اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے بھی فنڈز دستیاب ہیں اجلاس میں دیگر محکموں کے افسران نے بھی کارکردگی کی تفصیلات بتائیں کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام ہیڈز اپنی حاضری یقینی بنائیں انہوں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے آ فسران کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
معیاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے ترقی میں مدد ملے گی ، کمشنر لورالائی ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر لورالائی ڈویژن
