کراچی(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ فلم جوائے لینڈ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دینا وفاقی حکومت کی جانب سے اسلامی ثقافت پر ڈورن حملہ ہے، امریکی فنڈڈ فلم کو فرانس کے کانز فلم میلے سے باقاعدہ ایوارڈ دلوانا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ایل جی بی ٹی کے موضوع پربنائی جانے والی فلم کونمائش کی اجازت دینے پر مذہی ، سیاسی رہنماؤں ،سوشل میڈیا میں سرگرم افراد اور عوام نے سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے،فلم کو اسلامی اخلاقیات پر ڈورن حملہ اورثقافتی دہشت گردی اور فلم کو ملنے والے ایوارڈ کو باعث فخر نہیں بلکہ باعث شرم قرار دیا۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے ہم جنس پرستی کے موضوع پر بننے والی جوائے لینڈ کو ملک بھر میں نمائش کی اجازت دے دی صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کو رواں برس مئی میں فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اسے کانز کا اعلیٰ ترین کوئیر پام ایوارڈ دیا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے یہ فلم سرمد کھوسٹ گروپ کی بنائے گئی جس کی 95فیصد فنڈنگ امریکی حکومت نے کی ہے جب کہ ا س کو پروڈیوسرایک امریکی ہے یہی گروپ اس سے قبل اسلامی تہذیب سے متصادم فلم چڑیل بھی بنا چکا ہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کی اطلاع پر پورے ملک میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد خان نے فلم کی نمائش کے خلاف بڑی احتجاجی مہم کا آغا زکیاجس کے نتیجے میں حکومت نے 16نومبر کو اس فلم پر پابندی کا اعلان کیا تھا تاہم مغربی تہذیب سے متاثر ایک مخصوص طبقے کی جانب سے دباؤ کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے فلم کی نمائش کی اجازت دی گئی۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہم جنس پرستی پر بنائی گئی فلم جوائے لینڈ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دینا وفاقی حکومت کی جانب سے اسلامی ثقافت پر ڈورن حملہ ہے، عوام کو ان لوگوں کا چہرہ پہچان لینا چاہیے کہ جو ہماری تہذیب ،شرم وحیااور خواتین کے تقدس پراس دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہیں۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ امریکی فنڈڈ فلم کو فرانس کے کانز فلم میلے سے باقاعدہ ایوارڈ دلوانا ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس پر مغربی تہذیب کے دلدادہ اور اسلامی ثقافت سے ناآشنا کچھ افراد خوشی کااظہار کر رہے ہیں۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو ایل بی جی ٹی کے موضوع پربنائی فلم پر ایوارڈ ملنے پر دنیا ہنس رہی ہے پاکستان کو یہ ایوارڈ سائنس وٹیکنالوجی پر نہیں علم ادب پر نہیں بلکہ ہم جنس پرستی کے موضوع پربنائی گئی فلم پر ملاہے جو پاکستان کے لئے فخر نہیں شرم کا مقام ہے۔
جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد خان نے جوائے لینڈ فلم کے بارے میں وفاقی حکومت کے شرمناک رویے پرسخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لاپتا افراد ، بدترین مہنگائی ،تعلیم وصحت جیسے اہم مسائل کو پس پشت ڈالنے والی حکومت نے ہم جنس پرستی پر بننے والی فلم کی نمائش کے مسئلے پر 8وزیروں پر مشتمل کمیٹی بنائی،سنسر بورڈ پر دباؤڈالااورایک دن کے اندر اندر اس پر فیصلہ بھی کرلیاگیا۔

