ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنی ٹیم پر فخر رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست پر کہا کہ مخالف ٹیم نے آج بہتر کھیل پیش کیا تاہم قومی ٹیم نے بھی شاندار باؤلنگ کرکے سخت مقابلہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ قومی ٹیم نے شاندار باؤلنگ کرکے انگلنیڈ کا سخت اور بہادری سے مقابلہ کیا لیکن انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ اس میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنی قومی ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی پر فخر ہے۔قبل ازیں میچ کے آغاز سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بھی ٹوئٹ کی تھی جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ آپ نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی۔ میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے۔ خود پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں۔ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے