پیٹریاٹیک یوتھ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے فوج کی حمایت میں ریلی اور مظاہرہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پیٹریاٹیک یوتھ کے زیر اہتمام شیخ وقاص مندوخیل کی قیادت میں فوج کی حمایت میں منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوج کی قربانیوں کی بدولت آج ملک بھر میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے اداروں اور ان کے آفیسران کے خلاف تضحیک آمیز رویہ اور الزام تراشیاں کسی صورت درست نہیں ہمیں اپنی سیاسی لڑائیوں میں اداروں اور ان کے آفیسران کو نہیں لانا چاہئے مظاہرین فوج کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے