اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تین لوگوں کو مجرم قرار دیا، اس طرح کے بیانات درست نہیں، امید ہے عمران نیازی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔پیپلز پارٹی رہنماء اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ لیکن اس میں اشتعال انگیزی نہیں ہونا چاہئیے۔ کل کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ اس واقعہ کی تحقیقات بہت ضروری ہیں، اس میں کوئی جھول نہیں ہونا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کسی پارٹی کو اس طرح کا دکھ تکلیف برداشت کرنا پڑے، جو پیپلز پارٹی برداشت کرچکی ہے۔ امید ہے عمران نیازی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔ پی ٹی آئی نے تین لوگوں کو مجرم قرار دیا ہے، اس طرح کے بیانات درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران کو غیر ذمہ داری اور امیچورٹی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ لگتا ہے عمران خان کو صرف کرسی چاہیے بس۔

