لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستا مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب ناصر نے بلوچستان میں امن کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن کو خراب کرنے میں بیرونی اور اندرونی ہاتھوں کو توڑ دیا جائے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ جائے تو عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا حکومت فوری طور پر عوام میں عدم تحفظ کا مکمل خاتمہ کرے اور خوف وہراس کی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے قانون پر عمل کیا جائے عوام کے جان ومال کا تحفظ صوبائی حکومت کی ائینی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ چین کا خیر مقدم کرتا ہوں اس دورے سے چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں تیزی آئیگی اور سی پیک کے پروگرام کو ایک نئی جہت ملیگی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کسان پیکج سے ملک میں زرعی انقلاب آئیگا وزیر اعظم کا 1800 سو ارب کے پیکج سے ملک کا کسان خوشحال ہوگا جب تک ہمارے ملک کا کسان خوشحال نہیں ہاتا ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ حکومت عام عوام تاجرز اور کسانوں کے مسائل کو بد تریخ حل کرنے کی بھر پور اقدامات کر رہی ہے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے ہمیں اسکی معاشی نظام کو ازسر نو ترتیب دینے کیلئے اہم اور بنیادی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے اسکے لیئے افر قانون سازی کی ضرورت بھی پڑی تو ضرور کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کی عمران خان نے ہرممکن کوشش کی تھی اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کردیا تھا ہمارے تمام دیرینہ پڑوسی ممالک چین سعودی عرب یو ای اے سمیت دیگر ممالک کو دانستہ طور پر ناراض کیا گیا ائی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کے بعد اس سے مکر گئے تھے امریکہ سے جنگ کرنے کی ٹھان لی گئی جوکہ پاکستان کی ہرگذ مٖفاد میں نہیں ہم ایک نیوکلیئر پاور اور زمہ دار اسلامی ملک ہیں ہم بھارت سے بھی کشمیر کے ایشو پر امن بات چیت کے خواں ہیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے امن کے راستے کے انتخاب کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے نجات پانے کیلئے دو ماہ کے بعد عوام کو سرپرایز ملیگا سب کچھ سستا ہوگا ملک کی معشیت کو مستحکم کرکے ہی اگلے سال عام الیکشن ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ انکا جمہوری حق ہے اگر وہ مارچ کو پر امن رکھنے کی حکومت کو یقین دہانی کراتے ہیں تو انھیں ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہر سہولت کے ساتھ اجازت دینگے لیکن اگر وہ اسلام آباد کو فتح کرنے کا سوچ رہے ہیں تو حکومت سختی کے ساتھ اسے روکھی گی ہم جنگ کی نوبت نہیں چاہتے حکومت عوام اور فورسز کو آمنے سامنے لانے کی ہر سازش کو ناکام بنادیگی انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ جھوٹاہے وہ ہر روز نت نئے ڈرامے کرکے عوام کو بیوقوف بنا نے کی کوشش کررہے ہیں حکومت مردم شماری و انتخابی اصلاحات کے علاوہ نئی حلقہ بندیوں تک الیکشن کے تاریخ کسی صورت نہیں دے سکتی عمران خان نے نئے الیکشن کرانے کیلئے بات چیت کا اختیار صدر علاوی کو دیا ہے لیکن صدر علوی کی حیثیت اب متنازعہ بن چکی ہے ان سے حکومت کوئی بات نہیں کریگی وہ ملک کے بجائے صرف عمران خان کی وکالت کرتے ہیں حکومت نے ایک کمیٹی وفاقی وزیر رانا ثناء کی سربراہی میں بنا دی ہے جو کہ لانگ مارچ اور دیگر مسائل پر غور اور حتمی بات چیت کرنے کا اختیار ات استعمال کرنے کی مجاز ہوگی اور حتمی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریگی۔
صوبے میں امن کو خراب کرنے میں بیرونی اور اندرونی ہاتھوں کو توڑ دیا جائے،سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
