آرمی چیف سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی و دیگر امور پر گفتگو

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی کثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پُر امید ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں فرانسیسی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع و سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے