زیارت (ڈیلی گرین گوادر) ضلع زیارت کی جونیپر جنگلات کی کٹائی قومی المیہ ہے جنگلات بچانے کیلئے گیس پریشر کم چوتیر ودیگر علاقوں کو گیس فراہم کی جائے،ڈسٹرکٹ زیارت تحصیل سنجاوی میں جونیپر کی نایاب جنگل کی کٹائی بے دریغ ایندھن کی طور پر جاری رہتی ہے خاص کر جب سردیاں شروع ہوتی ہے زیارت میں گیس پریشر کم یا پھرگیس بند ہوجا تی ہے تو اس قیمتی جنگلات کی لکڑیاں مقامی لوگ اور سیر وتفریح کیلئے آ ئے باہر کے لوگ ایندھن کی طور پر استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جونیپر کی یہ نایاب روز بروز کمی کی طرف جارہا ہے اور علاقے کی حسن میں کمی اور موسمیات پر بھی فرق پڑتا جارہا ہے جونیپر کی جنگلات زیارت تحصیل اور سنجاوی تحصیل دونوں میں ہیں۔ زیارت تک گیس پائپ لائن ہے گیس بھی ہیں لیکن زیارت سے ٹچ چوتیر شیرین اور متعلقہ علاقوں کو بھی فوری طور پر گیس پائپ لائن بچھا کر گیس دی جائے تاکہ ان علاقوں میں آ باد لوگ بھی جونیپر کی قیمتی جنگلات کی لکڑیاں بطور ایندھن استعمال نہ کریں جنگلات کی کٹائی نہ ہوگی تو یہ قیمتی جنگلات مستقبل کیلئے آ نے والی نسل کیلئے محفوظ ہوگی دنیا کی چند ممالک میں یہ قیمتی جنگلات ہے جس میں پاکستان بھی ہے دیگر ممالک میں جنگلات کوبچانے کیلئے انہی علاقوں میں گیس بجلی کی سہولتیں دی جاتی ہیں تاکہ جنگلات کی لکڑیاں مقامی لوگ ایندھن کی طور پر استعمال نہ کریں لیکن افسوس پاکستان میں قیمتی جنگلات کو بچانے کیلئے خاص اقدامات نہیں کئے گئیں ہیں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیئرمین وزیراعلی بلوچستان سیاسی قائدین زیارت سنجاوی میں قیمتی جونیپر جنگلات کو کٹائی سے بچانے کیلئے زیارت میں گیس پریشر کم بجلی کی سہولیات پہنچائیں اور اس کے ساتھ سنجاوی کی ان علاقوں تک گیس پائپ لائن کی منظوری دے کر گیس پہنچائیں جہاں جونیپر کی قیمتی جنگلات ہیں تاکہ وہاں آ باد مقامی لوگ ایندھن کی طور پر جونیپر کی لکڑیاں استعمال نہ ہو اسی کے ساتھ حکومت اور محکمہ جنگلات والے بھی ڈیوٹیاں مزید بڑھائیں چیکنک کریں تاکہ جونیپر کی جنگلات لوگ بطور ایندھن کئے نہ کاٹیں اور یہ قیمتی جنگلات آ نے والے نسلوں کے لئے محفوظ رہیں ہزاروں سال سے یہ قیمتیں جنگلات محفوظ تھے اب بھی ان کو مزید محفوظ بنانے کیلئے عوام کو بھی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے ان کی کٹائی کرنے والوں کی نشادہی کرکے حکومت خاص کر محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کو اطلاع دینی چاہیے۔
ضلع زیارت کی جونیپر جنگلات کی کٹائی قومی المیہ ہے ،عوامی حلقے

ٹیگز:
جونیپر جنگلات
