کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سید میر علی آغا کی قیادت میں اہلیان علاقہ کے ہمراہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہوتے ہی ہمارے گھروں سے گیس غائب ہے صبح، دوپہر، شام اور رات ہر وقت غائب ہے جو سوئی سدرن گیس منیجر اور انتظامیہ کی ناکامی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے کئی بار سوئی گیس کے دفاتر شکایات درج کرائی گئی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر ہمارے گیس کا مسئلہ ایمرجنسی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو یہ احتجاجی تحریک گورنر، وزیراعلی، چیف سیکرٹری اور سوئی گیس کے دفتر کے سامنے تب تک دھرنا دیں گے جب تک ہمارے گیس کا مسئلہ حل نہ ہو اس موقع پر اہلیان علاقہ نے کہا کہ سید میر علی آغا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ سردی کے موسم میں سردی سے بچنے کے لئے تو دور کی بات گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہ صبح بچوں کے ناشتہ، دوپہر کے کھانے اور نہ رات کے کھانے تک کے لئے گیس دستیاب نہیں ہے جو سراسر ظلم و ناانصافی ہے ہم احکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارہ یہ بنیادی مسئلہ حل کیا جائے۔
سردی کا موسم شروع ہوتے ہی ہمارے گھروں سے گیس غائب ہے، سید میرعلی آغا

ٹیگز:
سید میرعلی آغا
