منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) منشیات برآمدگی کے کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی تھی کہ رانا ثنا اللہ سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ لہٰذا ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے 19 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی متفرق درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے