بلوچستان فیریو تھراپی ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبا ت کے حق میں کوئٹہ کے ریڈزون میں دھرنا دے دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان فیریو تھراپی ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبا ت کے حق میں کوئٹہ کے ریڈزون میں دھرنا ے دیا،ایسوسی ایشن کے اراکین کا مطالبہ ہے کہ صوبے کے پانچ سو سے زائد بے روزگارفیریو تھراپس کو ملازمت دی جائے۔بلوچستان فیریو تھراپی ایسوسی ایشن کے اراکین کی بڑی تعداد نے اپنے مطالبا ت کے حق میں ریڈزون میں دھرنا دے دیا،دھرنے کے باعث فیاض سنبل چوک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا کی وجہ سے شہر کے وسطی علاقے میں ٹریفک کی روانی بڑی طرح متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا بلوچستان فیریو تھراپی ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ صوبے میں 5 سو سے زائد بے روز گار فزیو تھراپسٹ کو ملازمتیں دی جائیں،،صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹیچنگ اسپتالوں میں آسامیاں تخلیق اور ڈی پی ٹی ہاؤس آفیسرز کیلئے پیڈ جاب کا اجراء کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے