خیبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مسجد کا خطیب جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 مقامی مسجد کے خطیب جاں بحق ہو گئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےجامع مسجد ابوبکر کے خطیب مولانا عبدالعزیز جاں بحق ہو گئے۔مقتول نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلے تھے۔گھر واپسی میں تاخیر ہوئی تو اہلِ خانہ نے خطیبِ مسجد کی تلاش شروع کی جس کے دوران مسجد کے قریب سے مولانا عبدالعزیز کی لاش مل گئی۔