کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3بجے ہو گا۔ اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان وفا قی لیویز ملازمین کے سروس سٹرکچر اور ان کے مستقبل کی بابت صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھانے سے متلعق پر قرار داد پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات و جنگی حیات اور محکمہ معدنیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔
بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر3بجے ہوگا

ٹیگز:
اسمبلی
