اسد قیصر کی ایف آئی اے کا دائرہ اختیارچیلنج کرنے کی درخواست مسترد

پشاور (ڈیلی گرین گوادر)پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرمحفوظ فیصلہ سنایا اور سابق اسپیکر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے خارج کردیا۔سابق اسپیکراسد قیصر نے پشاور ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔

اسد قیصر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت نہیں کی بلکہ وفاقی کابینہ نے دی ہے۔الیکشن کمیشن کیس میں 2 بینک اکاؤنٹ سامنے آنے پر ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے