حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،مولانا فضل الرحمان

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کررہی ہے اور اسکے ساتھ ہی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے۔سندھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی ہے کسی پر تنقید نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور جو امدادی اشیاء بیرونی دنیا سے آرہی ہیں وہ سامان متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایک جماعت ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہے، ایک امپورٹڈ کرپٹ شخص پاکستان کی حکومت کو دھمکا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ درحقیقت یہ شخص ہماری نظر میں مجرم ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے