حالیہ بارشوں اورسیلاب سے صوبے کے روڈ انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا ہے ، علی اکبر بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2022 -2021 اسکیمات میں شامل کوئٹہ زون ژوب ڈویژن کے روڈ سیکٹرز اسکیمات کے حوالے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر ڈیزائن سجاد بلوچ اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے نمائندے کے علاوہ ژوب ڈویژن کے ضلعی انجینئر آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ژوب ڈویژن کے مختلف اضلاع میں روڈ سیکٹرز کی اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ ژوب ڈویژن میں جاری تمام ترقیاتی اسکیمات کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے تاکہ ان اضلاع کے عوام اور بلخصوص زمیندار ترقیاتی منصوبوں سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے زرعی اجناس پھل وغیرہ کو آسانی سے منڈی تک پہنچا سکیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبے کے روڈ انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن عوام کی مشقلات صوبے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبے کے تمام شاہراہوں کو بحال رکھنے میں ہرممکن کوشش کی اور ان کوششوں میں محکمہ کامیاب بھی ہوئے انہوں متعلقہ محکمے کے تمام انجینئر آفیسران کو ہدایات دی کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے اور روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مؤثر اور مضبوط اقدامات کیے جارہے ہیں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور بلخصوص مواصلاتی نظام میں بہتری لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے