گوادر (ڈیلی گرین گوادر) یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی بہتری کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر نے منعقدہ جامعہ گوادر اکیڈمک کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گڈ گورننس کو برقرار رکھنے اور جدید تقاضوں کے مطابق طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی انتظامی عملے اور فیکلٹی ممبران کی کوششوں کو سراہا۔۔ اجلاس میں تدریسی شعبوں کے سربراہان کے علاوہ مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، قائم مقام کنٹرولر امتحانات و چیئرمین کامرس ڈیپارٹمنٹ مجاہد حسین، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنس ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر دھنی بخش تالپور، چیئرمین مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ فدا حسین، چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مختار بشیر، چیئرمین کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ حفیظ اللہ، لیکچرار ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میڈم شہناز نور، لیکچرار ایم گل اور لائبریرین غلام سرور نے بھی شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے معیاری تحقیقی اور علمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بھر پور تعاون کا ذکر کیا۔کونسل نے پہلے اکیڈمک کونسل اجلاس کے منٹس کی منظوری دی۔ جامعہ میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعلیمی ترقی سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے اس کے علاوہ نئے شعبوں کے قیام کے لیے سفارشات کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے شرکا کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی میں گوادر کی جغرافیائی اور بین الاقوامی اہمیت کے پیش نظر ابتدائی طور پر دیگر مضامین کے علاوہ سمندری امور، سی پیک ، معاشی اقتصادی ترقی اورجدید سائنسی علوم سے متعلق مضامین پڑھائے جائیں گے جبکہ گوادر یونیورسٹی کو جلد صوبہ اور ملک کے اعلی یونیورسٹیوں کے ہم پلہ بنانے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر نمایاں شناخت دلائی جائے گی۔ ۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے رجسٹرار اور کونسل کے سیکرٹری پروفیسر دولت خان نے ایجنڈا ایوان کے سامنے بحث کے لیے پیش کیا۔ ۔ ایوان کے اراکین نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی کوششوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں وائس چانسلر نے اجلاس میں تمام ممبران کی گرانقدر شراکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

