کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35977ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے3اضلاع سے 2نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد35977ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 1شخص صحت یاب ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35673ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 26ہے.رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.93فیصد ریکارڈ کی گئی.رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 214ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 38افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے26اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 35977 ہو گئی

ٹیگز:
کورونا وائرس
