وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، چھ نکاتی ایجنڈا تیار
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا جس کا چھ نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج کے سرکاری کوٹے میں اضافی بکنگ کی تحقیقات کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
وفاقی کابینہ ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔توانائی بچت کے حامل پنکھوں کے معیار کی پالیسی میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے۔کابینہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔