بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز تبدیل کر دئے گئے۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق کیپٹن (ر) جمیل احمد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمشنر صحبت پور، عظیم جان کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت جبکہ عزت نظیر بلوچ کو ڈپٹی کمشنر گوادر تعینات کر دیا گیا۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان کے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت جبکہ عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر نصیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے