‏میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں،عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میں ہر گزرتے دن کیساتھ خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے چیئرمیں پی ٹی آئی سے مختلف سوالات ہوچھے گئے جس کے جواب میں عمران خان نے بس ایک جواب دیا ’میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہوں‘۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے