سیاسی اختلافات بھلا کر مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں،مولانا طارق جمیل
اسلا آباد(ڈیلی گرین گوادر)معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پوری قوم سے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔وقت سے پہلے اور مقررہ اوسط سے زائد مون سون بارشوں نے سندھ سے لیکر خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے۔ سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ساڑھے 1100 سے زائد افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ اس وقت سارے سیاسی اختلافات بھلا کر ہم پوری قوم ایک ٹیم کی طرح اس مصیبت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ جو میری امت کی دنیاوی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔