جنوبی بلوچستان پیکج کی نگرانی کیلئے قائم کردہ صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

کوئٹہ :وفاقی حکومت کی جانب سے جنوبی بلوچستان پیکج کی نگرانی کے لئے قائم کردہ صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کیلئے اعلان کردہ 600ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے قائم کردہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی صدارت میں ہوگا اجلاس میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے اجلاس میں منصوبے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے