گاڑی مالکان اگلے ہفتے تک بارڈر جانے کی کوشش نہ کریں،پنجگور ضلعی انتظامیہ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور ضلعی انتظامیہ نے اپنے ایک پریس ریلیز میں تمام گاڑی مالکان سے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک بارڈر جانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ بارڈر کے دوسری پار ایران میں کام چل رہا ہے اور ایرانی حکام نے مذید ایک ہفتے تک پاکستانی گاڑیوں کو اپنی حدود میں داخل ہونے پر معزرت کرلی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جو گاڑی مالکان اپنی تاریخوں پر جیرک جانا چاہتے ہیں وہ اب مذید ایک ہفتہ انتظار کریں تاوقتیکہ ایران کی طرف سے کلیرنس آجائے۔ضلعی انتظامیہ کا مذید کہنا ہے کہ جوں ہی ایرانی حکام کی طرف کلیرنس آجائے گا تو ضلعی انتظامیہ گاڑی مالکان کو اطلاع کرے گی۔