تحریک انصاف وزیراعظم کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہے : مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر نے یہ الزام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں عائد کیا ہے۔