بلو چستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں مو ن سون کی بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو قلات میں 42، لسبیلہ میں 33، خضدار میں 21، ژوب میں 07، بارکھان میں 02، سبی میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات،کوئٹہ، نصیر آباد، تربت، پنجگور،آواران، ساحل ِ مکران، لسبیلہ اورچمن میں بھی تیز ہوؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات،خضدار،سبی، نصیر آباد، تربت، پنجگور،آ واران، لسبیلہ اورچمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے