کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کوروناوائرس کی شرح 1.84فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت کے جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلو چستان میں کورونا وائرس کے 7نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 35792ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد 73ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے شکار 20مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یا ہو نے والوں کی تعداد 35341ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں 380کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے7 افراد میں کورونا وائر س کی تشخیص ہوئی جبکہ 145افراد کے نتائج آنا باقی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس سے 378افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔
بلوچستان میں کوروناوائرس کی شرح 1.84فیصد ریکارڈ

ٹیگز:
کوروناوائرس
