کوئٹہ،گھر پر اندھادھند فائرنگ2 خواتین ہلاک

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے 2خواتین کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گھر پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے نعشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچادیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے