فواد چودھری نے ریڈ لائن کراس کردی،حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے ریڈ لائن کراس کردی، اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو خون لگنے کی بات کرنے والے فواد چودھری طویل عرصہ بابائے اسٹیبلشمنٹ پرویز مشرف کے ترجمان رہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے بعد سپریم کورٹ نے بھی عمرانی سازشی بیانیے کو مسترد کرکے دفن کردیا۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا قوم کو اداروں کے خلاف بھڑکانا اور جہاد کے نام پر فساد پھیلانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے