کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو ہدایت کردی ہے کہ وہ 9ہزار سے زائد استاتذہ کی بھرتی کے لئے کامیاب امیدواروں کی لسٹ کا اعلان کرے، استاتذہ کی کمی کو پوراکر نے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، بھرتی ماضی کی طے شدھ پالیسی کے تحت کی جائے گی۔ یہ بات انہوں جمعہ کو اپنے دفتر میں سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں 9396آسامیاں خالی تھیں جس پر کابینہ کی منظوری سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے تحت ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تاہم اس معاملے پر ایک شہری نے عدالت سے رجوع کیا کہ بھرتیوں میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں بعدازاں کیس ہائی کورٹ اور سپریم میں چلا جس کے بعد سپریم کورٹ نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے تحت ٹیسٹ کو درست قرار دیکر جلد از جلد نتائج اعلان کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کابینہ، ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے تحت ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے حکومت نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو اجازت دے دی ہے کہ وہ نتائج کا اعلان کرے اور حکومت کو تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے تاکہ بھرتیوں کے عمل کو مکمل کر کے صوبے میں استاتذہ کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرٹ پر جس کے نمبر زیادہ ہونگے بھرتی اسی بنیاد پر ہوگی امید ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے استاتذہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔
حکومت نے ایس بی کے یونیورسٹی کو اجازت دیدی ہے کہ وہ نتائج کا اعلان کرے،راحیلہ حمید درانی

ٹیگز:
راحیلہ حمید درانی
