کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر و صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود بلوچستان کا سب سے بڑا نہری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے محکمہ ایریگیشن اور متعلقہ حکام علاقے کے لوگوں کو پٹ فیڈر اور دیگر کینال سے پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اپنے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو ممکن بنا کر علاقے کے لوگوں کو شدید گرمی میں پانی کے بحران سے نجات دلائیں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا نہری نظام مفلوج ہونے اور پٹ فیڈر میں پانی کی بحرانی کیفیت کی وجہ سے گرین بیلٹ بنجر اور ویران ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا ذریعہ معاش بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے حالانکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ محکمہ ایریگیشن پٹ فیڈر میں پانی کی بحرانی کیفیت پر قابو پانے کے لئے ارسا ایکٹ کے تحت ملنے والے کوٹے کے مطابق پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ بلوچستان کے گرین بیلٹ کے زمینداروں اور مکینوں کو پانی کاشت کاری مال مویشیوں لائیو اسٹاک سمیت لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے پانی کی بحرانی کیفیت کی وجہ سے نہری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور گرین بیلٹ آج کل بنجر اور ویران پڑا ہوا ہے عدالتی احکامات کے باوجود محکمہ ایریگیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے کرپشن اقرباء پروری میں مصروف عمل ہے جس محکمے میں کرپشن ہو وہاں ادارے اور نظام تباہ ہوجاتا ہے اس لئے کرپشن پر قابو پاتے ہوئے مذکورہ محکمہ ایریگیشن سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد ممکن بناتے ہوئے پٹ فیڈر میں ارسا ایکٹ کے تحت ملنے والے کوٹہ کے مطابق پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے اور ماضی کا گرین بیلٹ تباہ ہونے سے بچایا جاسکے علاقہ مکین زمیندار پانی کی بحرانی کیفیت کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں متعدد بار حکام بالا اور ایریگیشن حکام کو آگاہ کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری محکمہ ایریگیشن کے حکام اور ذمہ داروں پر عائد ہوگی
عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود بلوچستان کا سب سے بڑا نہری نظام مفلوج ہوکررہ گیا ہے، میرصادق عمرانی

ٹیگز:
میرصادق عمرانی
