بے نظیر بھٹو شہیدکی جدوجہد اور قربانیاں اس خطے سمیت دنیا بھر کی سیاسی تحریکوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں،کرن بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما کرن بلوچ نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹو شہیدکی جدوجہد اور قربانیاں اس خطے سمیت دنیا بھر کی سیاسی تحریکوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں وہ ایک عظیم سیاسی لیڈر تھیں جس کا اعتراف دنیا بھر کے رہنما کرتے ہیں، ان کے نظریئے کے تحت آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔یہ بات انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بے مثال قومی رہنما بے نظیر بھٹو شہید کی ملکی جمہوری آئینی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی قوم کی بیٹی نے آمریت اور دہشتگردی کے خلاف مردانہ وارجنگ میں ملک پر جان نچھاور کی بے نظیر بھٹو شہید کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سال گزریں یا صدیاں، شہید بینظیر بھٹو کی طویل جدوجہد، عظیم قربانی اور انسان دوست فلسفہ لازوال ہے۔ جن کی بدولت پاکستانی عوام کی حتمی فتح اب قریب ہے تاریخی طور، پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتی، شہید بی بی کے مشن کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے جو پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے اور عوام کو خوشحال بنانے کا مشن تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے