صوبہ کے انفراسٹرکچرکی بہتری کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں، عبدالرحمان کھیتران
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ترقیاتی منصوبہ جات سے صوبہ میں احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی آئے گی کیونکہ صوبہ کے عوام کو زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی کابینہ وژن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایک منظم مکینزم کے تحت تمام ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ لیتی رہے گی تاکہ انتہائی اہمیت کے حامل ان ترقیاتی منصوبہ جات پر بروقت کام کا آغاز ہو سکے جبکہ جاری منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل پر ہمارا موقف واضح و عیاں ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ ہماری جانب سے 2021,22 میں شامل تمام ترقیاتی منصوبہ جات پر جاری کام کیمعیار کو بہتر سے بہترین بنانے اور کام کے رفتار کو تیز تر کرنے سمیت تاخیری حربوں سے اجتناب کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری مواصلات،سیکرٹری تعمیرات سمیت محکمہ کے دیگر آفسران اور انجنئیرز کو سختی سے پابند کیا گیا ہے تاکہ یہاں کے عوام کی مکمل دادرسی ہو سکے اور ان ترقیاتی اسکیمات سے عوام بروقت اور دیرپا استفادہ حاصل کر سکیں سردار کھیتران نے کہا کہ کفایت شعاری کو فروغ دینے کیلئے صوبائی کابینہ نے اپنے اخراجات میں کمی،پیٹرول کوٹہ سمیت دیگر مراعات میں پچاس 50% کمی کا فیصلہ کر کے عوام دوستی کا جو ثبوت دیا ہے یہ واقعی ایک قابل تحسین عمل ہے اور انہوں نیایک بہترین مثال قائم کیا ہے صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سنڈیمن ہسپتال کی حالت زار کو دیکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک ماسٹر پلان تشکیل دے کر ہسپتال کے تمام شعبہ جات کی عمارت کو جدید طرز پر استوار کیا جائے اور اس سے متعلق تمام ترقیاتی منصوبہ جات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کا صوبائی حکومت پر قائم اعتماد کو مزید تقویت مل سکے اور ترقی و خوشحالی کا یہ سفر بتدریج جاری رہے۔