جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ اور پی ٹی آئی کے مابین اتحاد کا باضابطہ اعلان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مابین اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔سربراہ جے یوآئی پاکستان مولانا خان شیرانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے۔سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی روایتی سیاست سے بالاتر، اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے، اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے