وزیراعلیٰ بلوچستان کا قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج وغم کا اظہار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو جائے حادثہ پر ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں زخمیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جائے،وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔