نیشنل پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے مشترکہ حکمت عملی بنانے پرغورکررہا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کیچ کے ضلعی چیرمین و وائس چیرمین اور میونسپل کارپوریشن تربت کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں چار رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے اراکین مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ اور واجہ ابوالحسن بلوچ ہیں مزاکراتی کمیٹی ضلع کیچ کے ضلعی چیرمین، ڈپٹی چیرمین اور تربت میونسپل کارپوریشن کے مئیر و ڈپٹی مئیر کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے فوری رابطہ کرکے مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔نیشنل پارٹی کا مذاکراتی کمیٹی بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے اصغر علی رند، بلوچستان عوامی پارٹی کے لالا عبدالرشید اور عبدالروف رند، پاکستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے سید احسان شاہ اور دیگر رہنماوں اور آزاد اراکین بلدیاتی کونسل سے باقاعدہ ملاقات کریں گے اور ضلع کیچ کے ضلعی چیرمین و ڈپٹی چیرمین اور تربت کے مئیر و ڈپٹی مئیر کے حوالے سے مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی پر فیصلہ کریں گے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکین سے رابطہ اور مشورہ کرکے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر غور کررہا ہے انھوں نے کہاکہ عوام نے جس پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے ہمیں انھیں نیشنل پارٹی کی جانب سے خوش آمدید کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ تمام افراد کو اعتماد میں لے کر مشترکہ فیصلہ کریں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کا کردار مثبت رہا ہے جبکہ انتظامیہ کا کردار روایتی جانبداری کا رہا ہے جس نے انتخابی عمل کی مکمل شفاف پر سوالات اٹھائے ہیں. بعض علاقوں میں انتظامیہ کا جھکاو حکمران جماعت کے امیدواروں کے طرف رہا ہے اور غیر ضروری مسائل و مشکلات اپوزیشن جماعتوں کے لیے پیدا کئے گئے جس سے منفی تاثر برقرار رہا۔ انھوں نے کھاکہ الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار بنانے اور افرادی قوت فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انتخابی عمل میں انتظامیہ کی مداخلت کو کمتر کیا جائے اور الیکشن عمل کے شفافیت پر سوالات پیدا نہ ہوں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت بلوچستان کے عوام کے بنیادی سیاسی اور قومی حقوق اور ساحل وسائل پر بلوچستان کے عوام کے دسترس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا ملک میں جمہوریت کے استحکام قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی نیشنل پارٹی کا نصب العین ہے۔