فتنہ خان اور اسکا جتھہ کل اسلام آباد میں آگ لگا کر بھاگ گیا، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہوگیا۔نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد پہچنے کے بعد آج صبح احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے 6 روز کی مہلت بھی دے دی۔