بنوں میں 4 گاڑیوں میں تصادم،2 خواتین سمیت 5 افرادجاں بحق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب چارگاڑیوں میں خوفناک تصادم میں 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب 4 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سپینہ موڑ جو خونی موڑ سے بھی مشہور ہے جہاں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرالر مسافر کوچ کے اوپر گر گئی جبکہ بعد میں ایک موٹر کار اور ٹرک بھی متاثرہ ٹرالر سے ٹکرا گئے حادثے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 5افراددم توڑگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے