وزیر اعظم کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر صوبائی حکومت کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پیش

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر بلوچستان حکومت کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ منگ لکو جاری روپرٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے اضلاع شیرانی، موسیٰ خیل کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اقدامات میں تیز تر کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور سول انتظامیہ کی جانب ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لئے خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فارسٹ ڈیپارمنٹ کے اسٹاف کو ڈیوٹی کا 75فیصد حصہ فیلڈ میں گزارنے کی ہدایت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع شیرانی میں خصوصی ٹاسک فورس نوٹیفا ئی کی گئی ہے جو 24 گھنٹے کام کر رہی ہے، ریسکیو آپریشن کے حوالے سے سیکرٹری فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا کیمپ آفس سرلاکی ضلع شیرانی میں قائم کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تین ایمبولینسز، فائر ٹرک، وین اور سیٹلائٹ وہیکل آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پی ڈی ایم اے کی طرف سے فائر بالز، آگ بجھانے والی گاڑیاں مہیا کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جناب سے تمام تر مدد فراہم کی جا رہی ہے، متاثرہ علاقے میں پاک فوج کی طرف سے ریلیف آپریشنز کے لیے بیس کیمپ قائم کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائر فائٹنگ ایئر کرافٹ نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا،فائر فائٹنگ ایئرکرافٹ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھی حصہ لے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے