نواب ثناء اللہ خان زہری سے عبدالواحد صدیقی کی قیادت میں پارکو سے ایک وفد کی ملاقات

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے خلق جھالاوان خضدار میں پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سابق نائب صدر عبدالواحد صدیقی کی قیادت میں پارکو سے ایک وفد نے ملاقات کی وفد میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار محمد صالح کلیم اللہ ساسولی محمد نصیب ساسولی نعمت اللہ محمد شئی محمد ہاشم ساسولی علی اکبر کھیازئی سیف اللہ کھیازئی شامل تھے بعد از ملاقات وفد میں شامل علاقائی معتبرین نواب ثناء اللہ خان زہری کے سیاسی کاروان میں شمولیت کا اعلان کر دیااس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری پیپلز پارٹی قلات ڈویڑن کے صدر رفیق سجاد پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری سٹی صدر جمیل قادر زہری میر عبدالرحمن صالحزئی بابو الہی بخش زہری میر زاہد احمد زہری عبدالمالک سنجرانی شبیر احمد محمد حسنی محمد اسحاق چنال عبدالجبار زہری حاجی عبیداللہ قمبرانی و دیگر بھی موجود تھے سید امیر شاہ نے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کو چادر پہنائے محمد اشرف زہری نصیر احمد زہری بھی سید امیر شاہ کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے