ترقیاتی کاموں کے معیارپر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائگا :سرداراخترمینگل
وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ ترقیاتی کاموں کے معیارپر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائگا بلکہ جوغیرمعیار ترقیاتی کاموں میں ملوث ہوگا اس سے کسی بھی طرح رعایت نہیں ہوگی آفیسران اور ٹھیکداروں کو چاہیئے کہ لوگوں کے اسکیمات کا معیار ہرطریقے سے صحیح رکھا جائے کیونکہ یہ پیسے لوگوں کےخون پسینے کے ہیں گورنمنٹ ان لوگوں سے ٹیکس لیکران کو سہولیات پہنچارہاہے جوکچھ ہمیں مل رہاہے وہ ہم اپنے غریب لوگوں کے خوشحالی کے لئے خرچ کررہے ہیں ہم جانتے ہیں کہ ان سے لوگوں کے مسائل کم نہیں ہونگے تاہم ہماری کوشش اورجدوجہد جاری ہے ان خیالات کا اظہار سرداراخترجان مینگل نے وڈھ میں انٹرکالج ۔ لسبیلہ میرین یونیورسٹی کیمپس۔باران لک ڈیم۔ سول ہسپتال وڈھ کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین آفیسران اورطلباء وطالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔. اس موقع پرایم پی اے وڈھ میراکبرمینگل سردارزادہ گورگین مینگل شفیع مینگل بشیررئیسانی ودیگرعمائدین موجود تھے۔ پرنسپل انٹرکالج وڈھ غلام نبی بلوچ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹرسیف الرحمان مینگل ڈائریکٹرلسبیلہ یونیورسٹی کیمپس وڈھ شیراحمد ڈپٹی ڈائریکٹرخالدبشیر نے بریفنگ دیئے۔ آفیسران وٹھیکداروں کوہدایت کی کہ اسکیمات کوبروقت مکمل کیاجائے ۔ سرداراخترجان مینگل انٹرکالج وڈھ میں کام کے سست روی پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے مزکورہ آفسران اورٹھیکدار کو تنبیہہ کی کہ انٹرکالج وڈھ کے تعمیراتی کام کو فوری طور مکمل کیا جائے کسی صورت سست روی سے کام کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔