وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹرمالک بلوچ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور بلوچستان کے سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی جماعت کے اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ آج منگل کے روز وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے ملکی سیاسی صورتحال بلخصوص بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال اور دلچسپی کے باہمی امور پر گفتگو کی۔ نیشنل پارٹی کے وفد میں سینیٹر طاہر بزنجو، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، جسٹس (ر) شکیل بلوچ، صدر پنجاب ایوب ملک شامل تھے۔